حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ عشرہ محرم کی چوتھی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین و خطیب علامہ ناظر عبّاس نے کہا کہ متفق علیہ حدیث نبوی کے مطابق سرکار مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اور مولا علی کرم اللہ وجہہ ایک ہی نور سے ہیں یہ مجالس کا جو ہمارے ہاں انعقاد ہے اس کا ایک بڑا فلسفہ یہی ہے کہ ہمارے مزاج میں فرعونیت نہ آنے پائیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلام ایک خدا ایک رسول اور ایک کتاب قرآن مجید کی بنیاد پر تمام مسلمانوں کو متحد کرتا ہے،کربلا کا واقعہ تمام مسلمانوں کے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتا ہے جو اس بات کا درس دیتا ہے کہ اسلام دشمن اور طاغوتی طاقتوں کے آگے کبھی سر تسلیم خم نہیں کرنا چائیے۔آخر میں کہا کہ آج 4محرم ہے رونے کے دن ہے اس پر رونے کے دن جس پر رونا سنت ہے